عراقمقدس مقامات اور روضے

کربلا ؛ ماہِ محرم کی آمد کے موقع پر حرمِ مطہر حضرت سید الشہداء علیہ السلام میں علمِ عزا اور سیاہ پرچم نصب

ماہِ محرم الحرام اور سید و سالارِ شہیداں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام کی آمد کے پیشِ نظر، روضۂ حسینی کے خدام نے ایک پروقار اور روح پرور مراسم کے دوران حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام کو سیاہ پرچموں اور کتبوں سے آراستہ کر کے سیاہ پوش کر دیا۔

یہ معنوی اور غمگین فضاسازی شہرِ مقدس کربلا کو لاکھوں زائرین اور عزاداروں کے استقبال کے لئے تیار کر رہی ہے، جو حضرت سید الشہداء علیہ السلام اور آپ کے وفادار اصحاب کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالسِ عزا اور مراسمِ سوگواری میں شرکت کے لئے کربلا کا رخ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button