تاریخ اسلام

ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل کربلائے معلیٰ میں حسینی مواکب کی وسیع پیمانے پر تیاریوں کا آغاز

سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام قریب آتے ہی مقدس شہر کربلا لاکھوں زائرین کے استقبال کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہو گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں حرمینِ مطہرین کی طرف جانے والی سڑکوں اور مختلف راستوں پر خدماتی اور عزاداری مواکب کے قیام اور انہیں ضروری سہولیات سے آراستہ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ زائرینِ حسینی کے لیے طعام، رہائش، طبی امداد اور دیگر رفاہی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اہلِ بیت علیہم السلام کے خادمین شعبۂ شعائر و مواکب کے تعاون سے خیموں کی تنصیب، ابتدائی کھانا پکانے اور دیگر انتظامی امور میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس سال عزاداروں اور زائرین کی آمد و رفت کو مزید منظم اور سہل بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ پیروانِ اہلِ بیت علیہم السلام کی یہ عظیم دینی حماست باہمی اخوت، نظم و ضبط اور روحانی جذبے کے ساتھ بہترین انداز میں منعقد ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button