ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

ٹی ایم پروڈکشن اسٹوڈیو کا افتتاح، عیدِ غدیر کے موقع پر مثبت میڈیا کے فروغ پر زور

ٹی ایم پروڈکشن اسٹوڈیو کا افتتاح، عیدِ غدیر کے موقع پر مثبت میڈیا کے فروغ پر زور

لکھنؤ میں جشنِ عیدِ غدیر اور جشنِ اکمالِ دین کے موقع پر تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ضروری ہے کہ نئی نسل کو عیدِ غدیر کی دینی و تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے بچوں کی بہترین دینی و اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر ٹی ایم پروڈکشن اسٹوڈیو کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں مثبت فکر کی ترویج اور سماجی برائیوں کی روک تھام کے لئے مؤثر میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ مولانا سید کاظم مہدی عروج اور دیگر علماء نے ٹی ایم پروڈکشن کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب میں شعراء نے رسولِ خدا (ص) اور امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی شان میں کلام پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button