اقوامِ متحدہ کا انتباہ؛ تین برس میں تقریباً 600 ماحولیاتی کارکن قتل یا لاپتہ، درجنوں ممالک میں دباؤ میں اضافہ
اقوامِ متحدہ کا انتباہ؛ تین برس میں تقریباً 600 ماحولیاتی کارکن قتل یا لاپتہ، درجنوں ممالک میں دباؤ میں اضافہ
اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر میں ماحولیاتی کارکنوں کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ماحولیات اور زمین کے تحفظ کے لیے سرگرم تقریباً 600 افراد قتل یا لاپتا ہو چکے ہیں۔
علاوہ ازیں، متعدد کارکنوں کو صرف اپنی سماجی اور شہری سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
میڈیا ادارہ "مکتوب” کی رپورٹ کے مطابق، اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعات کم از کم 55 ممالک میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے حکام نے ماحولیاتی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔




