مقدس مقامات اور روضے

عیدِ غدیر کی آمد پر روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی شاندار آرائش؛ کربلا میں عشقِ ولایت کے رنگ بکھر گئے

عیدِ غدیر کی آمد پر روضہ حضرت عباس علیہ السلام کی شاندار آرائش؛ کربلا میں عشقِ ولایت کے رنگ بکھر گئے

کربلائے معلیٰ: عیدِ ولایت، عیدِ سعید غدیرِ خم کی آمد کے موقع پر حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے حرمِ مطہر کو نہایت خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا ہے، جہاں سبز پردوں، حضرت علی علیہ السلام کے اسمِ مبارک سے مزین کتیبوں اور یاسمن کے پھولوں نے روح پرور منظر پیش کیا ہے۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق مقدس شہر کربلا میں واقع حرمِ قمرِ بنی ہاشم حضرت عباس علیہ السلام کو خصوصی انداز میں سجایا گیا ہے۔ بابُ القبلہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے، جبکہ صحن و سرائے علمدارِ کربلا سے عقیدت اور محبت کی خوشبو فضا میں بکھر رہی ہے۔

عیدِ غدیر کے استقبال میں کی جانے والی یہ شاندار آرائش زائرینِ اہلِ بیت علیہم السلام کے عشق و وفاداری کی عکاس ہے۔ زائرین اس بابرکت موقع پر حرمِ حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دے کر امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولایت سے اپنے عہد و پیمان کی تجدید کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button