ایشیاءخبریں

میانمار کے ایک گاؤں میں ہولناک دھماکہ، 55 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

میانمار کے گاؤں "کایونگ تات” میں ہونے والے ایک شدید دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 خواتین اور 30 مرد شامل ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور متعدد عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں، اس لیے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button