
ہالینڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کے ایک حصے کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس حادثہ نے ملک کی مسلم برادری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اناطولی کے مطابق، ہالینڈ کی اسلامی فاؤنڈیشن نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حادثہ کی تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔
فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مساجد اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث نمازیوں اور ہالینڈ کی اسلامی برادری میں عدمِ تحفظ اور تشویش کے احساس میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سماجی ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے حوالے سے بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔




