بھارت کی 19 ریاستوں میں آندھی، طوفان اور بارش کی پیش گوئی، شدید گرمی سے وقتی راحت متوقع
بھارت کی 19 ریاستوں میں آندھی، طوفان اور بارش کی پیش گوئی، شدید گرمی سے وقتی راحت متوقع
نئی دہلی: محکمۂ موسمیات نے ملک کی 19 ریاستوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور دیگر کئی ریاستوں میں 31 مئی تک بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 40 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گجرات، مہاراشٹر، کونکن، گوا اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھی آئندہ چند دنوں کے دوران بارش متوقع ہے۔
اس موسمی تبدیلی کے باعث شمال مغربی بھارت میں درجۂ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سیلسیس تک کمی آنے کا امکان ہے، جس سے شدید گرمی سے کچھ راحت ملے گی۔ تاہم جمعہ کو اتر پردیش کے باندا میں ملک کا سب سے زیادہ درجۂ حرارت 47.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔




