خبریںہندوستان

کسمنڈی کی تاریخی مسجد و مقبرہ پر تنازع، ہنومان چالیسا کی کوشش ناکام

لکھنؤ کے ملیح آباد علاقے کے کسمنڈی کلاں میں واقع تاریخی مسجد و مقبرہ کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا۔ پاسی سماج سے وابستہ بعض بھگوا عناصر نے دعویٰ کیا کہ یہ مقام قدیم شیو مندر اور راجا کنس پاسی کا قلعہ تھا۔ منگل کو بیرونی افراد نے مسجد میں داخل ہوکر ہنومان چالیسا پڑھنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا، جس کے بعد مسجد کے باہر پاٹھ کیا گیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ مقامی مسلمانوں نے فی الحال وہاں نماز ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ریونیو ریکارڈ اور سرکاری نقشوں میں یہ مقام مسجد و مقبرہ کے طور پر درج ہے اور پہلے کبھی کوئی تنازع نہیں رہا۔ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ باہر سے آنے والے عناصر ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button