خبریںشیعہ مرجعیت

روایات میں آیا ہے کہ دنیا میں مصیبتیں اٹھانے والوں کی آخرت میں خداوندِ متعال تلافی فرمائے گا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی نشست کا سلسلہ ہفتہ 6 ذی الحجہ 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
اس نشست میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے دنیا میں مصائب اور سختیوں کا سامنا کرنے والے افراد کے بارے میں خداوندِ متعال کے عدل پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: روایات میں وارد ہوا ہے کہ جو لوگ دنیا میں بلا اور تکالیف میں مبتلا رہے ہوں گے، اللہ تعالیٰ آخرت میں ان کی مکمل تلافی فرمائے گا۔
معظم لہٰ نے مزید فرمایا: آخرت میں ان مصیبتوں کا ایسا عظیم اجر و بدلہ عطا کیا جائے گا کہ انسان آرزو کرے گا کہ کاش دنیا میں اس کی کوئی حاجت پوری ہی نہ ہوئی ہوتی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button