مقدس مقامات اور روضے
مکہ مکرمہ میں بعثۂ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں زائرینِ بیت اللہ الحرام کا استقبال
مکہ مکرمہ میں بعثۂ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں زائرینِ بیت اللہ الحرام کا استقبال
حجِ ابراہیمی کے آغاز کے ساتھ ہی مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے بعثہ نے مکہ مکرمہ میں اپنی دینی و ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان دنوں مکہ مکرمہ میں قائم بعثۂ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے علماء، فضلاء اور مؤمن زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ایام حج میں مذہبی خطابات، احکامِ شرعیِ حج کے جوابات اور شعائرِ الٰہی کی ادائیگی اس بعثہ کے اہم پروگراموں میں شامل ہیں۔




