
لبنان کے شہر طرابلس میں عیدِ قربان کی آمد کے موقع پر سینکڑوں افراد نے “تکبیر ریلی” میں شرکت کی۔ شرکاء نے تکبیروں اور مذہبی نعروں کی صداؤں سے شہر کی فضا کو عید کے رنگ میں رنگ دیا۔
“مڈل ایسٹ نیوز” کے مطابق یہ ریلی طرابلس کی سڑکوں پر عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں نکالی گئی، جہاں لوگوں نے اسلامی شعائر کے تحفظ اور دینی مناسبتوں کو بھرپور انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا۔




