موضوعات میں ثقہ شخص کا قول حجت ہے اور اہلِ بیتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سب سے زیادہ معتبر ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
موضوعات میں ثقہ شخص کا قول حجت ہے اور اہلِ بیتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سب سے زیادہ معتبر ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست بروز بدھ 3 ذی الحجہ 1447ھ منعقد ہوئی۔
اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اہلِ بیت علیہم السلام کے اس فرمان کی وضاحت کرتے ہوئے، جو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے نماز پڑھنے اور وضو کرنے کے طریقے سے متعلق ہے، فرمایا: “موضوعات میں ثقہ شخص کا قول حجت ہوتا ہے۔”
معظم لہ نے مزید فرمایا: “اور سب سے زیادہ معتبر و قابلِ اعتماد ہستیاں، رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے اہلِ بیت علیہم السلام ہیں۔”
آپ نے تاکید فرمائی کہ “اہلِ بیت علیہم السلام نے بیان فرمایا ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ ہاتھ کھول کر نماز ادا فرماتے تھے اور اسی طرح وضو کرتے تھے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص اس کے برخلاف کوئی اور طریقہ نقل کرے تو اس کی بات معتبر نہیں ہوگی۔”




