پاکستان

ٹل پاراچنار روڈ بندش اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

ٹل پاراچنار روڈ بندش اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی بے دخلی پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

قومی اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین طوری نے ٹل پاراچنار روڈ کی مسلسل بندش اور متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نومبر 2024 سے ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد شدید مشکلات اور سفری پابندیوں کا شکار ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اب تک 678 متاثرہ اوورسیز پاکستانی رابطے میں آئے ہیں جنہیں یو اے ای سے بے دخل کیا گیا، جبکہ ان کے مجموعی مالی نقصانات کا تخمینہ 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے دخلی کا سلسلہ روکا جائے اور حکومت پاکستان سفارتی سطح پر متحدہ عرب امارات سے رابطہ کرکے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button