عراق
عراق کے سرحدی دیہات میں وسیع سیکیورٹی آپریشن
عراق کے سرحدی دیہات میں وسیع سیکیورٹی آپریشن
جنوبی عراق میں سرحدی علاقوں کے اطراف واقع دیہات کی تلاشی کے لئے وسیع سیکیورٹی آپریشن انجام دیا گیا ہے۔
میڈل ایست نیوز کے مطابق، میسان آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی میں اضافہ اور بصره اور ذیقار سے ملحقہ علاقوں میں فوجی دستوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں دیہی علاقوں کی نگرانی، حساس راستوں کی جانچ پڑتال اور سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔




