عراق
عراق میں ہندوستانی سفیر: ہر سال ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی زائرین مقدس شہر کربلا کا سفر کرتے ہیں
عراق میں ہندوستانی سفیر: ہر سال ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی زائرین مقدس شہر کربلا کا سفر کرتے ہیں
عراق میں ہندوستان کے سفیر نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی زائرین عتباتِ مقدسہ، خصوصاً مقدس شہر کربلا کی زیارت کے لئے عراق آتے ہیں، اور روضہ ہائے مقدس کی جانب سے فراہم کی جانے والی وسیع سہولیات ان سفروں میں اضافے کا اہم سبب بن رہی ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ہندوستانی سفیر نے حرمِ مطہر امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کے دوران زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے عراق اور ہندوستان کے درمیان تعلیمی، طبی اور تخصصی کورسز کے انعقاد کے حوالے سے تعاون پر بھی گفتگو کی۔




