فقہاء کے فتوؤں میں اختلاف، تشخیص اور استنباط کے فرق کی وجہ سے ایک فطری امر ہے، اور دیگر علوم کے اہلِ فن میں بھی اختلاف ممکن ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
فقہاء کے فتوؤں میں اختلاف، تشخیص اور استنباط کے فرق کی وجہ سے ایک فطری امر ہے، اور دیگر علوم کے اہلِ فن میں بھی اختلاف ممکن ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
روزانہ ہونے والی علمی نشست مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی، بروز ہفتہ 28 ذی القعدہ 1447 ہجری کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں، سابقہ نشستوں کی طرح، معظملہ نے شرکاء کے فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فقہاء کے درمیان ایک مسئلہ میں فتوے کے اختلاف کی وجہ کے بارے میں فرمایا: اہلِ فن کے درمیان ہر شعبہ میں اختلاف پایا جاتا ہے، مثلاً دو ڈاکٹروں کے درمیان کسی بیماری کی تشخیص میں اختلاف ہو سکتا ہے۔
معظملہ نے مزید فرمایا: فقہی مسائل میں بھی دو فقہاء کے درمیان اختلاف ہو سکتا ہے، مثلاً ایک فقیہ کسی روایت کو معتبر سمجھتا ہے جبکہ دوسرا فقیہ اسی روایت کو غیر معتبر قرار دیتا ہے۔