عراق

حوزہ علمیہ نجف کے بعض فضلا اور ویٹی کن کے درمیان اخلاق اور مذہبی مکالمہ کے موضوع پر مشترکہ نشست منعقد ہوئی

حوزہ علمیہ نجف کے بعض فضلا اور ویٹی کن کے درمیان اخلاق اور مذہبی مکالمہ کے موضوع پر مشترکہ نشست منعقد ہوئی

حوزہ علمیہ نجف کے بعض فضلا اور ویٹی کن کے درمیان بین المذاہب مکالمہ کی ایک مشترکہ نشست اخلاق، عدل اور انسانی بقائے باہمی کے موضوعات پر منعقد ہوئی۔

“ٹیلیگرام چینل مؤسسه گفت‌وگوی ادیان” کی رپورٹ کے مطابق اس نشست میں حجۃ الاسلام سید جواد خوئی نے کہا کہ موجودہ دنیا کا بنیادی بحران اخلاق اور عمل کے درمیان پیدا ہونے والا فاصلہ ہے، اور جنگیں و کشیدگیاں اسی خلا کی علامت ہیں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ نجف کے انسانی کرامت کے دفاع اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں کردار کو نمایاں قرار دیا۔

نشست کے دوران چودہویں پوپ لیو کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی، جن میں مذہبی مکالمے کی اہمیت اور مشترکہ انسانی اقدار پر گفتگو کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button