پاکستان
بھارت کے شہر بنارس میں تاریخی مساجد کو منہدم کرنے کی دھمکی، مکانات کی مسماری بھی جاری
بھارت کے شہر بنارس میں تاریخی مساجد کو منہدم کرنے کی دھمکی، مکانات کی مسماری بھی جاری
بھارت کے شہر بنارس میں جاری شہری ترقیاتی منصوبے نے مسلمانوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
مقامی حکام نے درجنوں مکانات اور تجارتی مراکز کو منہدم کر دیا ہے، جبکہ کئی تاریخی مساجد بھی مسماری کے خطرے سے دوچار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق “مڈل ایسٹ مانیٹر” نے بتایا ہے کہ دالمنڈی علاقہ کے رہائشی ان اقدامات کو اسلامی شناخت کے خلاف خطرہ اور مسلمانوں کی جبری بے دخلی قرار دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں مساجد اور مسلمانوں کے گھروں کی مسماری کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔




