خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

کاظمین میں زائرین کی جانب سے شبیہ تابوت کا عظیم جلوس

جواد الائمہ امام محمد تقی علیہ السلام کی المناک شہادت کی یاد میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے مقدس شہر کاظمین میں روضۂ مبارک کے اطراف عزاداروں اور زائرین کی بڑی تعداد نے جلوس شبیہ تابوت برآمد کیا۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے مختلف شہروں سمیت بیرونِ ملک سے بھی ہزاروں عقیدت مندوں نے 29 ذی القعدہ کے موقع پر حاضری دی اور امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی یاد میں مجالسِ عزا، نوحہ خوانی اور ماتم داری کا اہتمام کیا۔

زائرین نے روضۂ اقدس پر حاضری دے کر امامؑ کی علمی، روحانی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ پورا کاظمین شہر سوگ اور عقیدت کے ماحول میں ڈوبا رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button