پاکستان
پاکستان: شکریال میں مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے احتجاج
پاکستان:؟(¿شکریال میں مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے احتجاج
اسلام آباد کے علاقے شکریال میں مسجد القائم، امام بارگاہ قصرِ سکینہ بنت الحسین اور دربارِ عالیہ حضرت بوٹا شریف کے خلاف مبینہ ڈی مولشن احکامات پر عوام اور مذہبی رہنماؤں نے پُرامن احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی میں علماء، دینی تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
مقررین نے مذہبی مقامات کے خلاف کسی بھی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر اپنے احکامات واپس لے اور مقدسات کے احترام کو یقینی بنائے۔




