لبنان
لبنان کا نظامِ صحت شدید بحران کا شکار، اسپتال تباہی کے دہانے پر
لبنان کا نظامِ صحت شدید بحران کا شکار، اسپتال تباہی کے دہانے پر
لبنان میں مسلسل حملوں، بڑھتی ہلاکتوں اور طبی مراکز کو پہنچنے والے نقصانات کے باعث نظامِ صحت شدید بحران میں مبتلا ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مارچ سے اب تک تقریباً 9 ہزار افراد زخمی اور 100 سے زائد امدادی کارکن جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرین میں سینکڑوں بچے بھی شامل ہیں۔
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر حملے اور انسانی بحران اسی طرح جاری رہے تو لبنان کے اسپتال اور طبی مراکز مکمل طور پر ناکام ہو سکتے ہیں، جس سے زخمیوں کی امداد اور علاج کا نظام بری طرح متاثر ہوگا۔




