لبنان

لبنان میں تشدد، لاکھوں بچے ذہنی دباؤ کا شکار: یونیسیف کی تشویش

لبنان میں تشدد، لاکھوں بچے ذہنی دباؤ کا شکار: یونیسیف کی تشویش

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں جاری تشدد اور نقل مکانی کے باعث تقریباً 7 لاکھ 70 ہزار بچے شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچوں میں خوف، بے خوابی، ڈراؤنے خواب اور مایوسی جیسی علامات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

یونیسیف کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات جاری ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2 مارچ سے اب تک 200 بچے جاں بحق اور 806 زخمی ہو چکے ہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر متاثرہ بچوں کو فوری نفسیاتی مدد اور محفوظ ماحول فراہم نہ کیا گیا تو اس کے طویل المدتی اثرات لبنان کے مستقبل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button