شیعہ مرجعیت

بغیر وضو اور طہارت کے قرآن کے تمام کلمات بلکہ ایک حرف کو بھی چھونا جائز نہیں، یہاں تک کہ شیطان اور فرعون جیسے الفاظ کو بھی : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

بغیر وضو اور طہارت کے قرآن کے تمام کلمات بلکہ ایک حرف کو بھی چھونا جائز نہیں، یہاں تک کہ شیطان اور فرعون جیسے الفاظ کو بھی : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد بروز پیر 23 ذیقعدہ 1447ھ کو ہوا۔

اس نشست میں حسبِ سابق حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے قرآن کے کلمات کو بغیر وضو چھونے کے حکم کے بارے میں فرمایا: قرآنِ کریم کے تمام کلمات کو بغیر طہارت چھونا جائز نہیں ہے۔

معظم لہٰ نے سورۂ واقعہ کی آیت 79 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: "لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ” اسے صرف پاک و پاکیزہ لوگ ہی چھو سکتے ہیں (یا اس کی حقیقت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں)” قرآنِ کریم نے بھی اس نکتہ پر تاکید فرمائی ہے کہ صرف باطہارت افراد ہی قرآنِ کریم کو مس کر سکتے ہیں۔

آپ نے مزید تاکید فرمائی کہ قرآن کے تمام الفاظ بلکہ ایک حرف کو بھی بغیر وضو اور طہارت کے چھونا جائز نہیں، یہاں تک کہ شیطان اور فرعون جیسے الفاظ کو بھی چھونا جائز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button