علم اور ٹیکنالوجی

معمولی خراشوں کے باعث نان اسٹک برتنوں سے مائیکرو پلاسٹک خارج ہونے کا خطرہ

معمولی خراشوں کے باعث نان اسٹک برتنوں سے مائیکرو پلاسٹک خارج ہونے کا خطرہ

نان اسٹک برتنوں پر پڑنے والی معمولی خراشیں حرارت کے اثر سے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو کھانے میں شامل کر سکتی ہیں، جو طویل مدت میں انسانی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔

“سائنسی انسٹاگرام” پیج پر شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق یہ ذرات تفلون جیسی کوٹنگ سے خارج ہوتے ہیں، اور انسانی جسم میں بھی ان کی موجودگی کی نشاندہی ہو چکی ہے۔

مضمون میں مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب یا خراش زدہ برتنوں کو تبدیل کر دیا جائے اور ان کی جگہ نسبتاً محفوظ متبادل جیسے اسٹیل کے برتن استعمال کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button