صاحبِ جواہر "اعلم” کی تقلید کے وجوب کے قائل نہیں…: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
صاحبِ جواہر "اعلم” کی تقلید کے وجوب کے قائل نہیں، لیکن اکثر فقہاء تین شرطوں کے ساتھ احتیاطِ واجب کی بنا پر "اعلم” کی تقلید کے معتقد ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست جمعہ 20 ذیقعدہ 1447ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں، سابقہ جلسوں کی طرح، معظم لہٰ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تقلیدِ اعلم کے حکم کے بارے میں فرمایا: صاحبِ جواہر اعلم کی تقلید کے وجوب کے قائل نہیں ہیں، لیکن اکثر فقہاء تین شرطوں کے ساتھ اعلم کی تقلید کے وجوب کے معتقد ہیں۔ یہ ثابت ہو کہ فقہاء کے درمیان واقعی ایک اعلم موجود ہے،
اعلم کی طرف رجوع کرنے میں کوئی حرج یا ضرر نہ ہو، یہ ثابت ہو کہ اعلم اور غیر اعلم کے درمیان پیش آنے والے مسائل میں اختلاف موجود ہے، اور غیر اعلم کا فتویٰ احتیاط کے موافق نہ ہو۔
ان تین شرطوں کے پائے جانے کے باوجود بھی اعلم کی طرف رجوع کو “احتیاطِ واجب” کے طور پر شمار کیا گیا ہے۔




