شیعہ مرجعیت

اسمائے الٰہی کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں، لوگوں کے ناموں میں موجود لفظِ “اللہ” کا حکم بھی یہی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اسمائے الٰہی کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں، لوگوں کے ناموں میں موجود لفظِ “اللہ” کا حکم بھی یہی ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست جمعہ 21 ذی القعدہ 1447 ھ کو منعقد ہوئی، جس میں حسبِ سابق مختلف فقہی مسائل کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

اس نشست میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اسمائے حسنیٰ کو چھونے کے حکم کے بارے میں فرمایا: اللہ عزوجل کے اسمائے مبارکہ کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں ہے، اور اس مسئلے میں فقہاء کے درمیان اجماع پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ اسمائے الٰہی اور قرآنی الفاظ کے علاوہ دیگر مقدس ناموں، حتیٰ کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے اسمائے مبارکہ کے بارے میں بعض فقہاء نے احتیاطِ مستحب کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ ادب و احترام کا تقاضہ یہی ہے کہ بغیر وضو معصومین علیہم السلام کے ناموں کو بھی لمس نہ کیا جائے، تاہم یہ حکم واجب نہیں بلکہ احتیاطِ مستحب کے درجے میں شمار ہوتا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے “عبداللہ” اور “نصراللہ” جیسے عام افراد کے ناموں کے بارے میں فرمایا: چونکہ ان ناموں میں لفظِ “اللہ” موجود ہوتا ہے، اس لئے بغیر وضو لفظِ “اللہ” کو چھونا جائز نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button