یورپ
یورپ میں منشیات کی سب سے بڑی کارروائی، اسپین میں 30 ٹن کوکین ضبط
یورپ میں منشیات کی سب سے بڑی کارروائی، اسپین میں 30 ٹن کوکین ضبط
اسپین کی پولیس نے کینری جزائر کے قریب ایک بحری جہاز سے تقریباً 30 ٹن کوکین برآمد کر کے یورپ کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات ضبطگی کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ کوکین کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر ہے جبکہ جہاز کے 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی امریکی اور ڈچ حکام کے تعاون سے کی گئی، دورانِ تلاشی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
تحقیقات کے مطابق منشیات کو تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے اسپین منتقل کیا جانا تھا۔




