دہلی اور اطراف میں تنظیم المکاتب دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری
دہلی اور اطراف میں تنظیم المکاتب دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری
ہندوستان کے معروف دینی تعلیمی ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے 7 مئی سے 10 مئی تک ملک کے دارالحکومت دہلی اور اطراف میں دینی تعلیمی کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ کانفرنسز سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر کی صدارت میں منعقد ہو رہی ہیں۔ جس میں تنظیم المکاتب سے وابستہ علماء کے علاوہ دہلی اور اطراف دہلی کے علماء شرکت کر رہے ہیں۔
ان کانفرنسز میں مکاتب میں پڑھنے والے بچے اور بچیاں اپنے تعلیمی مظاہرے پیش کر رہے ہیں۔ شعرا منقبتیں اور مقررین تقاریر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے معروف عالم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے 1968 میں ادارہ تنظیم المکاتب کو قائم کیا۔ جس کے تحت فی الحال ہندوستان کے 18 صوبوں میں 1200 سے زیادہ مکاتب ابتدائی دینی تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔




