آسٹریلیا
آسٹریلیا کی پاکستانی سنی تنظیم بی ایل اے پر پابندیاں
آسٹریلیا کی پاکستانی سنی تنظیم بی ایل اے پر پابندیاں
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں سنی شدت پسند گروہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور گروہ کے 3 سینئر سرداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کے مطابق بی ایل اے پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پابندیوں کا مقصد دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنا اور ان کی بھرتیوں و انتہاپسند سرگرمیوں کو محدود بنانا ہے۔
آسٹریلیا نے واضح کیا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ امریکہ اس سے قبل بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔




