
جرمنی کے شہر برلن میں ’’بحران اور مستقبل کانفرنس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست میں افغانستان میں طالبان کی موجودہ حکمرانی کی مذمت کرتے ہوئے عوامی ارادے کی بنیاد پر ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا گیا۔
روزنامہ 8 صبح کابل کے مطابق یہ نشست ہفتہ کے روز منعقد ہوئی، جس میں طالبان کی جانب سے انسانی حقوق، خصوصاً خواتین اور نسلی و مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی منظم خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شرکاء نے افغانستان کے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی اور ایک جامع حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، اور عالمی برادری سے اس ملک کی صورتحال پر سنجیدہ توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔




