پاکستان
پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق
پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز کی تصدیق
پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں، جن کی تصدیق نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے کی ہے۔
ایک کیس بنوں کے جانی خیل جبکہ دوسرا شمالی وزیرستان کے ایک یونین کونسل میں رپورٹ ہوا۔
متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مسائل اور محدود رسائی کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
کیسز کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور عالمی معیار کی لیبارٹری میں کی گئی۔




