افغانستان
طالبان لیڈر کا متنازع دعویٰ: اپنی اطاعت کو “اللہ و رسول کی اطاعت” قرار دینے پر شدید تنقید
طالبان لیڈر کا متنازع دعویٰ: اپنی اطاعت کو “اللہ و رسول کی اطاعت” قرار دینے پر شدید تنقید
افغانستان میں طالبان لیڈر ہیبت اللہ آخوندزادہ کے اس بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اطاعت کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی اطاعت کے مترادف قرار دیا۔
ناقدین نے اس دعوے کو مذہبی تعلیمات کی غلط تشریح اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے تعبیر کیا ہے۔
مبصرین کے مطابق اس طرح کے بیانات نہ صرف دینی اصولوں سے متصادم ہیں بلکہ سیاسی اختلاف کو “مذہبی جرم” بنا کر دبانے کی کوشش بھی ہو سکتے ہیں۔
انسانی حقوق کے حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ ایسے نظریات سے افغانستان میں پہلے سے محدود شہری آزادیوں پر مزید قدغن لگ سکتی ہے، جبکہ ماہرین نے اسے اقتدار کو مذہبی جواز دینے کی ایک خطرناک مثال قرار دیا ہے۔




