اسلامی دنیاخبریںمقدس مقامات اور روضے
شب ولادت امام علی رضا علیہ السلام محافل و جشن

امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت پوری دنیا میں عاشقان اہل بیت علیہم السلام نے جشن منایا اور مسرت کا اظہار کیا۔
عراق کے مقدس شہروں نجف، کوفہ، کربلا، کاظمین اور سامرہ سمیت پورے ملک میں جشن منایا گیا۔
اس موقع پر روضوں کو سجایا گیا اور بڑی تعداد میں زائرین نے حاضری دے کر زیارت کی اور مبارک باد پیش کی کی۔

ایران کے شہر مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں زائرین نے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور مبارکباد پیش۔
اطلاعات کے مطابق اس موقع پر تقریبا 20000 زائرین پیدل مشہد پہنچ رہے ہیں۔

اسی طرح دہلی، ممبئی، حیدرآباد، لکھنو سمیت ہندوستان کے تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں امام علی رضا علیہ السلام کی محفل منعقد ہوئی اور نذر ہوئی۔
پاکستان میں کراچی اور لاہور سمیت تمام شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں محافل منعقد ہوئیں۔




