افغانستان

غزنی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ؛ ایک کسان جاں بحق

غزنی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ؛ ایک کسان جاں بحق

صوبہ غزنی میں گزشتہ جنگوں سے باقی رہ جانے والی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک کسان جان کی بازی ہار گیا، جس نے ایک بار پھر ایسے دھماکہ خیز مواد کے خطرات کو نمایاں کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام قرہ‌باغ کے علاقے "عسکرکوٹ” میں پیش آیا، جب مذکورہ شخص کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اچانک بارودی سرنگ پھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقامی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارودی سرنگ ماضی کی جنگوں کی باقیات میں سے تھی، جو اب بھی خاص طور پر دیہی علاقوں میں عام شہریوں، بالخصوص کسانوں کے لئے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button