خبریں
حضرت قاسم علیہ السلام ہال لکھنو میں جشن امام علی رضا علیہ السلام منعقد

لکھنو۔ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی حضرت قاسم علیہ السلام ہال روضہ فاطمین میں جشن امام علی رضا علیہ السلام منعقد ہوا۔
جشن کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، بعدہ مولانا مرزا یعسوب عباس سکریٹری آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے افتتاحی تقریر کی، اس کے بعد مولانا سید سیف عباس نقوی صدر مرکزی شیعہ چاند کمیٹی نے محفل فضائل سے خطاب کیا۔
محفل فضائل کے بعد شب بھر مقامی اور بیرونی شعراء نے بارگاہ امام علی رضا علیہ السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
نثری دور کی نظامت مولانا سید غلام حسین زیدی صدف جونپوری نے کیا اور محفل مقاصدہ میں نظامت کے فرائض مولانا گلریز نقی نے انجام دیا۔




