ہندوستان
شمالی ہند میں شدید گرمی، 10 ریاستوں میں لُو کا الرٹ

شمالی ہند میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث دہلی، اتر پردیش، بہار، راجستھان سمیت 10 ریاستوں میں لُو کا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
کئی شہروں میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں 25 سے 30 اپریل کے درمیان موسم میں معمولی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔




