پاکستان
اتر پردیش میں 12 ہزار سے زائد وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن منسوخ
اتر پردیش میں 12 ہزار سے زائد وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن منسوخ
اتر پردیش میں وقف جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے دوران آڈٹ کے بعد 12 ہزار سے زائد رجسٹریشن منسوخ کر دیے گئے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام زیادہ تر ڈیٹا انٹری کی غلطیوں اور نامکمل دستاویزات کی وجہ سے کیا گیا۔
سب سے زیادہ منسوخیاں لکھنؤ، بجنور اور سہارنپور میں سامنے آئیں، جبکہ قبرستانوں اور مساجد کی جائیدادیں زیادہ متاثر ہوئیں۔
وقف بورڈ نے متاثرہ رجسٹریشن کو 5 جون 2026 تک درست معلومات کے ساتھ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے، جبکہ پورٹل پر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6 جون مقرر ہے۔




