
برطانیہ کے قانون سازوں نے ایک ایسا منصوبہ منظور کیا ہے جس کے تحت مستقبل میں 18 سال سے کم عمر افراد کے لئے سگریٹ خریدنا مستقل طور پر ممنوع ہو جائے گا، اور نئی نسلیں عملاً تمباکو تک قانونی رسائی سے محروم ہو جائیں گی۔
یہ فیصلہ معاشرے میں نکوٹین کے استعمال کو کم کرنے کی نئی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق، تمباکو اور ویپ سے متعلق اس بل کے تحت سگریٹ خریدنے کی قانونی عمر ہر سال بڑھائی جائے گی، اور 2009 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر تاحیات پابندی عائد ہوگی۔
اس قانون کے تحت الیکٹرانک سگریٹ (ویپ) کی فروخت اور تشہیر پر بھی مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبہ کو اگلے ہفتہ حتمی منظوری دی جائے گی اور اس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔
برطانیہ کے صحت کے حکام اس اقدام کو تمباکو نوشی سے جڑی بیماریوں میں کمی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب بعض ماہرین نے مستقبل کی نسلوں پر اس کے سماجی اثرات اور انفرادی آزادیوں میں اضافی پابندیوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
یہ مسئلہ اب بھی برطانیہ کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔




