شام
شام میں عدالتی انضمام پر مذاکرات ناکام، دمشق اور "قسد” میں کشیدگی برقرار
شام میں عدالتی انضمام پر مذاکرات ناکام، دمشق اور "قسد” میں کشیدگی برقرار
شمالی شام میں عدالتی ڈھانچے کے انضمام سے متعلق شامی حکومت اور "قسد” کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے، جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، "قسد” نے اپنے زیرِ کنٹرول عدالتوں کو شامی وزارتِ انصاف کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور الحسکہ کے قصرِ عدالت سے سرکاری ججوں کو نکال بھی دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال شمالی شام میں جاری سیاسی و عدالتی تعطل کی عکاسی کرتی ہے۔




