لبنان
لبنان میں فوجی حملوں کے باعث رہائشی یونٹس کی بڑے پیمانے پر تباہی

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد ہزاروں رہائشی مکانات تباہ یا شدید متاثر ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف علاقوں میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شہری بنیادی ڈھانچہ بھی بڑے پیمانے پر نقصان سے دوچار ہوا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی قومی کونسل برائے علمی تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تقریباً 45 روز کے عرصے میں 62 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس متاثر یا تباہ ہوئے ہیں۔
ان میں 21 ہزار 700 مکمل طور پر منہدم جبکہ 40 ہزار 500 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے ابتدائی دنوں میں بھی سینکڑوں مزید رہائشی یونٹس کو نقصان پہنچا، جو اس جاری بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔




