یورپ
لندن میں ٹرینوں کی ہڑتال، سفری نظام متاثر
لندن میں ٹرینوں کی ہڑتال، سفری نظام متاثر
لندن میں آر ایم ٹی یونین کی ہڑتال کے باعث متعدد ٹرین لائنز اور اسٹیشنز بند ہوگئے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ہڑتال کا پہلا مرحلہ آج دوپہر تک جاری رہا جبکہ یونین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر آئندہ ہفتے مزید ہڑتال کی دھمکی بھی دی ہے۔
ٹرانسپورٹ فار لندن نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ اس صورتحال کے باعث ای بائیکس کے استعمال اور ٹیکسی کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تنازعہ کام کے اوقات اور ہفتے میں چار دن کام کی پالیسی پر جاری ہے۔




