خبریںہندوستان

لکھنؤ سے حج پروازوں کا آغاز، پہلی کھیپ سعودی عرب روانہ

لکھنؤ سے 2026 کے سفرِ حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جہاں 427 عازمین پر مشتمل پہلی پرواز چوہدری چرن سنگھ ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئی۔

حکام کے مطابق اترپردیش سے مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد افراد نے حج کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے اور 22 اپریل سے 2 مئی تک 14 پروازوں کے ذریعے عازمین کو روانہ کیا جائے گا۔

شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے میڈیکل ٹیموں اور خصوصی صحت سہولیات کا بھی انتظام کیا ہے۔

اس موقع پر منعقد پروگرام میں مولانا مرزا یعسوب عباس سکریٹری آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ، مولانا سید سیف عباس نقوی صدر مرکزی چاند کمیٹی اتر پردیش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button