ہندوستان
منی پور میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشیدہ حالات میں خوف کی لہر

منی پور کے ضلع کامجونگ میں منگل کی صبح 5.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے ناگالینڈ اور آسام تک محسوس کئے گئے۔ نیشنل سنٹر فار سسمولوجی کے مطابق زلزلہ تقریباً 6 بجے آیا اور اس کی گہرائی 62 کلومیٹر تھی، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریاست میں پہلے سے جاری بند، احتجاج اور پرتشدد واقعات کے باعث حالات کشیدہ ہیں، اور حالیہ زلزلے نے عوام میں مزید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔




