ایران

جس طرح قرآن کی جِلد کو چومنا شرک نہیں اسی طرح قبرِ معصوم کو چومنا بھی شرک نہیں: مولانا سید کلب جواد نقوی

جس طرح قرآن کی جِلد کو چومنا شرک نہیں اسی طرح قبرِ معصوم کو چومنا بھی شرک نہیں: مولانا سید کلب جواد نقوی

نئی دہلی۔ البقیع آرگنائزیشن کی جانب سے ایوان غالب آڈو ٹوریم میں عالمی انہدام جنت البقیع کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں ہندوستان کی معروف دینی علمی سیاسی سماجی اور قومی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جس طرح قرآن کریم کی جِلد کو چومنا شرک نہیں ہے کیونکہ اس کے اندر الفاظ قرآنی کے صفحات موجود ہیں اسی طرح معصومین علیہم السلام کی قبروں کو بھی چومنا شرک نہیں ہے کیونکہ ان کے اندر اصل قرآن موجود ہیں۔

انہوں نے آل سعود حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر اللہ سے مدد مانگنا شرک ہے تو استعمار سے مدد مانگنا کیوں شرک نہیں ہے۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے مسلم ممالک میں موجود استعمار کے اڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج ان اسلامی ممالک میں استعمار کے اڈے موجود ہیں، یہ نام نہاد مسلمان جو رسول و آل رسول علیہم السلام سے مدد اور شفاعت کو شرک بتاتے ہیں وہی استعمار کو اپنے ملکوں میں اس لئے جگہ دیے ہیں تاکہ ان کی حفاظت ہو سکے۔‌ جبکہ جو خود اپنی حفاظت نہیں کر سکتا وہ دوسروں کی کیا حفاظت کرے گا۔

کانفرنس میں مولانا سید اسلم رضوی پونہ، مولانا افتخار انقلابی، مولانا محسن تقوی دہلی، سید روح اللہ مہدی کشمیر کے علاوہ کثیر تعداد میں شیعہ سنی دینی اور قومی شخصیات اور مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button