
ترکیہ نے شام کی سرحد کے ساتھ واقع 350 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کو برسوں کی مرمت کے بعد دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
"آر ٹی عربی” کے مطابق، ترکیہ کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ اس منصوبے میں قرقامش، نصیبین اور ماردین، شن یورت کے دو راستے شامل ہیں، جنہیں مکمل نوسازی کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ اقدام سرحدی علاقوں میں ریلوے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور نقل و حمل کی صلاحیت بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔




