عراق
عراق کے صوبہ بابل میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران دو مطلوب دہشت گرد گرفتار

عراق کے صوبہ بابل میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے دوران دہشت گردی کے الزامات میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر رساں ایجنسی شفق نیوز کے مطابق، محکمہ اطلاعات و سیکیورٹی بابل نے بتایا کہ یہ کارروائی اسکندریہ کے علاقہ میں، جو حلہ شہر کے شمال میں واقع ہے، انجام دی گئی۔ یہ آپریشن بغداد الکرخ آپریشنز کمانڈ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کیا گیا۔
گرفتار کئے گئے افراد پہلے ہی سیکیورٹی اداروں کی کڑی نگرانی میں تھے اور ان کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔




