پاکستان
کراچی میں طارق روڈ پر سڑک بیٹھ گئی، گاڑی گڑھے میں گرنے سے دو خواتین محفوظ ریسکیو
کراچی میں طارق روڈ پر سڑک بیٹھ گئی، گاڑی گڑھے میں گرنے سے دو خواتین محفوظ ریسکیو
کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد طارق روڈ پر سڑک اچانک بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں چلتی گاڑی گڑھے میں دھنس گئی اور اس میں سوار دو خواتین پھنس گئیں۔
پولیس اور شہریوں کی بروقت کارروائی سے خواتین کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ گاڑی کو لفٹر کے ذریعہ باہر نکالا گیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ مقام کے نیچے سیوریج کی بڑی لائن موجود ہے، واقعہ کے بعد گڑھے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔




