ایشیاء

بالین شاہ نیپال کے 47ویں وزیر اعظم مقرر

بالین شاہ نیپال کے 47ویں وزیر اعظم مقرر

نیپال میں نوجوان رہنما بالین شاہ نے 47ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا، انہیں صدر رام چندر پوڈیل نے آئین کے آرٹیکل 76(1) کے تحت عہدے کا حلف دلایا۔

یہ تقرری نیشنل آزاد پارٹی (آر ایس پی) کی انتخابات میں بڑی کامیابی کے بعد عمل میں آئی، جس میں پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی۔ بالین شاہ اس سے قبل کھٹمنڈو کے میئر رہ چکے ہیں اور نوجوان قیادت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان کی قیادت سے نیپال میں شفاف حکمرانی، شہری ترقی اور بہتر گورننس کی امیدیں وابستہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button