خبریںشیعہ مرجعیت

روایات میں ماہِ رجب اور ماہِ رمضان دونوں کو افضل قرار دیا گیا ہے، لیکن دیگر دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان کی زیادہ فضیلت ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی جلسہ حسب دستور اتوار 26 شعبان 1447ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں حسبِ سابق معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مہینوں کی افضلیت کے بارے میں فرمایا: ماہِ رجب اور ماہِ مبارک رمضان دونوں کی فضیلت کے بارے میں روایات وارد ہوئی ہیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: روایات میں ماہِ رجب اور ماہِ مبارک رمضان دونوں کو افضل قرار دیا گیا ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: لیکن دیگر دلائل سے یہ استفادہ ہوتا ہے کہ ماہِ مبارک رمضان مقدم ہے، لہٰذا ماہِ مبارک رمضان، ماہِ رجب سے بھی زیادہ فضیلت والا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button